April 17, 2026

پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم

 پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم

واشنگٹن( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) امریکہ کے نئے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے محکمہ دفاع پینٹاگون کے تمام ملازمین کی لیبر یونینز کے ساتھ موجودہ معاہدوں کو ختم کرنے کا باقاعدہ حکم دے دیا ہے

 اس فیصلے کے تحت ملازمین کی نمائندگی کرنے والی لیبر تنظیموں کے حقوق کو محدود کر دیا جائے گا، جسے امریکی لیبر تاریخ میں ایک بڑا انتظامی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر دفاع کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانی وسائل کے استعمال میں یونین کی رکاوٹیں حائل نہ ہوں۔

 دوسری جانب امریکی فیڈریشن آف گورنمنٹ ایمپلائزنے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملازمین کے بنیادی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔

لیبر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں ملازمین کا تحفظ داؤ پر لگ گیا ہے اور وہ اس کے خلاف ہر قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ماہرین کے مطابق اس حکم نامے سے بائیڈن انتظامیہ اور مزدور تنظیموں کے درمیان کشیدگی میں سنگین اضافہ متوقع ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp