April 17, 2026

متنازع بل : مزدوروں کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

 متنازع بل : مزدوروں کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

نکوسیا( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  شمالی قبرص کی طاقتور مزدور تنظیموں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر متنازعہ قانونی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو پورے ملک میں عام ہڑتال کر دی جائے گی۔

ٹریڈ یونینز کے اتحاد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ قانون محنت کشوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے اور اس سے ملازمین کے معاشی تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی رائے اور مزدوروں کے مفادات کو پس پشت ڈال کر یکطرفہ فیصلے کر رہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اگر بل واپس نہ لیا گیا تو بجلی، ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی اداروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کو مفلوج کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت کا موقف ہے کہ یہ اصلاحات معاشی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp