نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
کام کے ایام میں کمی کے لیے مزدوروں کی ملک گیر تحریک کا آغاز
برازیلیا( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) برازیل میں کام کے ہفتہ وار دورانیے کو کم کرنے کے لیے ایک بڑی مزدور مہم کا آغاز ہو گیا ہے اس تحریک کا مقصد برازیل میں رائج 44 گھنٹے فی ہفتہ کام کے دورانیے کو کم کر کے مزدوروں کے لیے بہتر حالاتِ زندگی اور آرام کے مواقع فراہم کرنا ہے
مزدور تنظیموں اور سماجی گروہوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کام کے ایام کو کم کیا جائے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور محنت کشوں کی ذہنی و جسمانی صحت بہتر ہو سکے۔
سابق مزدور رہنما صدر لولا نے اس اصلاحاتی عمل کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا فائدہ براہِ راست مزدوروں کو پہنچنا چاہیے۔
دوسری جانب صنعتی حلقوں نے اس مجوزہ تبدیلی پر خدشات ظاہر کیے ہیں تاہم عوامی سطح پر اس مہم کو بڑی پذیرائی مل رہی ہے اور اسے برازیل کی لیبر ہسٹری میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے
