نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
عالمی مزدور تنظیموں کی آئی ایم ایف پر کڑی تنقید، معاشی پالیسیوں کو مسترد کر دیا
واشنگٹن( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) دنیا بھر کی نمائندہ مزدور تنظیموں نے عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عدم مساوات، غربت اور بے روزگاری کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی ہے
انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن سمیت دیگر تنظیموں کے اتحاد کونسل آف گلوبل یونینز نے کہا ہے کہ دونوں ادارے اب بھی پرانے اور ناکام معاشی فارمولوں پر عمل پیرا ہیں
عالمی مزدور رہنماؤں متنبہ کیا کہ اگر عالمی مالیاتی اداروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو معاشی عدم استحکام مزید بڑھے گا، جس کا خمیازہ صرف محنت کش طبقے کو بھگتنا پڑے گا
مزدور تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ کفایت شعاری کے نام پر عوامی سہولیات میں کٹوتی بند کی جائے اور ایسے اصلاحات متعارف کرائی جائیں جن کا مرکز مزدوروں کی فلاح، سماجی انصاف اور روزگار کا تحفظ ہو
