April 17, 2026

محنت کش کسانوں کی عدالت میں پیشی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی یکجہتی

 محنت کش کسانوں کی عدالت میں پیشی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی یکجہتی

ٹیگوسیگالپا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  ہونڈوراس میں زمین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے کسان خاندانوں کے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز پر پیس بریگیڈز انٹرنیشنل اور کسانوں کی قومی یونین  نے اظہارِ یکجہتی کیا ہے

ابتدائی عدالتی سماعت کے دوران انسانی حقوق کے بین الاقوامی مبصرین بھی موجود تھے تاکہ کسانوں کے خلاف کسی بھی ممکنہ ناانصافی کو روکا جا سکے

ان خاندانوں پر زمین پر غیر قانونی قبضے کے الزامات عائد ہیں، جبکہ کسانوں کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی آبائی زمینوں پر زراعت کر کے گزر بسر کر رہے ہیں۔ یونین رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقامی بااثر مالکان اور کارپوریشنز کسانوں کو بے دخل کرنے کے لیے عدالتی نظام کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

عالمی مبصرین نے ہونڈوراس کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور زرعی تنازعات کو طاقت کے بجائے منصفانہ قانونی طریقے سے حل کرے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp