پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
بنگلہ دیش میں گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج، سڑکیں بلاک
ڈھاکہ ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) بنگلہ دیش کے صنعتی علاقے غازی پور میں گارمنٹ فیکٹری کے سینکڑوں ملازمین نے کئی ماہ سے واجب الادا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے
مشتعل مظاہرین نے ڈھاکہ میمن سنگھ ہائی وے کو بلاک کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی گھنٹوں معطل رہی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ بارہا یقین دہانیوں کے باوجود بقایا جات ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے ان کے معاشی استحصال کا خاتمہ کرے۔ دوسری جانب، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا، تاہم مظاہرین کا دو ٹوک مؤقف تھا کہ جب تک تنخواہیں نہیں ملیں گی، احتجاج ختم نہیں ہوگا۔
بنگلہ دیش کی گارمنٹس صنعت، جو ملکی معیشت کا بڑا ستون ہے، حالیہ مہینوں میں مزدور بے چینی اور مالیاتی بحران کی زد میں ہے۔
