April 17, 2026

یونین ناؤکی تحریک کا ملازمین کی یونین سازی کی حمایت کا اعلان

 یونین ناؤکی تحریک کا ملازمین کی یونین سازی کی حمایت کا اعلان

نیویارک( لیبرنیوز فارن ڈیسک ) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن زوہران ممدانی نے غیر منافع بخش اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے ان کی یونین سازی کی بھرپور حمایت کی ہے

مزدور رہنماؤں نے زور دیا کہ وہ ادارے جو انسانی ہمدردی اور سماجی بہبود کا کام کرتے ہیں، انہیں اپنے ملازمین کے ساتھ بھی منصفانہ سلوک کرنا چاہیے برنی سینڈرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر منافع بخش شعبے کے ملازمین اکثر کم اجرت اور کام کے بوجھ کا شکار رہتے ہیں،

یونین ناؤکی تحریک ان کے معاشی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ زوہران ممدانی کا کہنا تھا کہ ان اداروں کو فنڈنگ فراہم کرنے والی حکومتوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ محنت کشوں کو اجتماعی سودے بازی کا حق ملے اور انہیں یونین بنانے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنایا جائے

اس موقع پر سینکڑوں ملازمین نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور بہتر تنخواہوں سمیت بنیادی مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ سماجی ماہرین کے مطابق، سیاسی قیادت کی اس حمایت سے نیویارک کے غیر منافع بخش شعبے میں مزدور تحریک کو نئی تقویت ملے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp