کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
طویل مدتی نگہداشت کے ہزاروں ملازمین کی صوبہ گیر ہڑتال کا آغاز

ہیلی فیکس( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں طویل مدتی نگہداشت کے شعبے سے وابستہ ہزاروں ملازمین نے حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کی حالیہ پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے صوبہ گیر ہڑتال شروع کر دی ہے
مزدور یونین کا مؤقف ہے کہ حکومت کی پیشکش بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کام کے دباؤ کے مقابلے میں انتہائی نا کافی ہے
ہڑتال کے باعث بزرگوں کی نگہداشت کے مراکز میں خدمات بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم یونین کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے کم اجرت اور عملے کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت نگہداشت کے شعبے کو ترجیح دے اور ملازمین کے لیے معقول تنخواہوں کے ساتھ ساتھ کام کے محفوظ حالات کو یقینی بنائے
