نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
کیمسٹ ویئر ہاؤس قانونی جنگ ہار گیا، محنت کشوں کے ساتھ مذاکرات پر مجبور
میلبورن( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) آسٹریلیا کی معروف فارمیسی چین کیمسٹ ویئر ہاؤس کو مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے ایک بڑی قانونی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد کمپنی اب محنت کشوں کے ساتھ اجرتوں اور مراعات پر مذاکرات کرنے پر مجبور ہو گئی ہے
فیئر ورک کمیشن نے کمپنی کی اس کوشش کو مسترد کر دیا جس کے تحت وہ تقسیم کار مراکز کے ملازمین کے ساتھ اجتماعی سودے بازی سے بچنا چاہتی تھی
مزدور تنظیموں نے اس عدالتی فیصلے کو محنت کشوں کی بڑی جیت قرار دیا ہے یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کمپنی کے منافع میں اضافے کے باوجود ملازمین کو بہتر تنخواہیں فراہم نہیں کی جا رہی تھیں، لیکن اب قانونی حکم کے بعد انتظامیہ کو ٹیبل پر بیٹھ کر ملازمین کے مطالبات سننے ہوں گے
اس فیصلے سے نہ صرف ہزاروں ملازمین کی اجرتوں میں اضافے کی راہ ہموار ہو گئی ہے بلکہ آسٹریلیا میں دیگر بڑے اداروں کے لیے بھی یہ پیغام گیا ہے کہ وہ محنت کشوں کے قانونی حقوق کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ یہ تحریک آسٹریلوی ریٹیل سیکٹر میں مزدوروں کی طاقت کی ایک نئی علامت بن کر ابھری ہے۔
