October 30, 2026

ورلڈ کپ اسٹیڈیم کے محنت کشوں کا فیفا سے امیگریشن حکام کو روکنے کا مطالبہ

 ورلڈ کپ اسٹیڈیم کے محنت کشوں کا فیفا سے امیگریشن حکام کو روکنے کا مطالبہ

لاس اینجلس( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) لاس اینجلس میں اسٹیڈیم کے محنت کشوں نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ 2026 کے ورلڈ کپ کے دوران امریکی امیگریشن حکام  کو اسٹیڈیمز اور متعلقہ مقامات سے دور رکھا جائے

مزدور تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی موجودگی سے غیر دستاویزی تارکینِ وطن مزدوروں میں خوف و ہراس پھیلے گا اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا خطرہ بڑھ جائے گا

یونین رہنماؤں نے فیفا پر زور دیا ہے کہ وہ اسٹیڈیمز کو محفوظ زون قرار دے تاکہ ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہزاروں محنت کش بغیر کسی ڈر کے کام کر سکیں

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیسے عالمی میلے کی کامیابی ان مزدوروں کی محنت پر منحصر ہے، لہٰذا ان کے تحفظ کو یقینی بنانا فیفا کی اخلاقی ذمہ داری ہے

یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں تارکینِ وطن کے حقوق اور سیکیورٹی اقدامات پر بحث شدت اختیار کر رہی ہے۔ فیفا کی جانب سے فی الحال اس مطالبے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp