کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
پناہ گزین محنت کشوں کو ورک پرمٹ دینے کا نئے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا

انقرہ ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ترکی میں مقیم لاکھوں شامی اور دیگر غیر ملکی پناہ گزین محنت کشوں کو مقامی لیبر مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک جاری کر دیا ہے
اس منصوبے کا بنیادی مقصد محنت کشوں کو دستکاری اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر کے انہیں امداد پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل بنانا ہے، تاکہ وہ ترک معیشت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
ترکی دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد کی میزبانی کر رہا ہے، جہاں ان کی قانونی ملازمت اور سماجی تحفظ ایک بڑا چیلنج ہے۔ جہاں محنت کشوں کو قانونی کام کے اجازت نامے کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے
محنت کشوں کی معاشی شمولیت نہ صرف ان کی زندگیوں میں استحکام لائے گی بلکہ ترکی کی صنعتی و تجارتی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
