نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
برطانیہ کی نئی فیئر ورک ایجنسی پر لیبر حقوق کی تنظیموں کے شکوک و شبہات
لندن( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) برطانیہ میں مزدوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم لیبر بی ہائنڈ دی لیبل نے حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی نئی فیئر ورک ایجنسی کی افادیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں
تنظیم کا کہنا ہے کہ محض نئی ایجنسی کا قیام کافی نہیں بلکہ جب تک اسے نافذ کرنے کے لیے مناسب فنڈز اور اختیارات فراہم نہیں کیے جاتے، گارمنٹ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں مزدوروں کا استحصال ختم نہیں ہو سکے گا۔
برطانوی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کم از کم اجرت کی خلاف ورزی اور کام کے غیر محفوظ حالات ایک بڑا مسئلہ رہے ہیں۔ لیبر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس ایجنسی کے پاس سخت قانونی کارروائی اور باقاعدہ انسپکشن کا نظام نہ ہوا تو یہ صرف ایک کاغذی ادارہ بن کر رہ جائے گا
لیبر تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مزدوروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس بجٹ مختص کرے اور سپلائی چین میں شفافیت کو یقینی بنائے
