کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
پیٹرلیم قیمتوں میں اضافہ : بلغاریہ کی وزارتِ محنت کا محنت کشوں 20 یورو امداد کا فیصلہ

صوفیہ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) بلغاریہ کے وزیر محنت حسن ایڈیموف نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر شروع کی گئی کمپنسیشن اسکیم کے تحت تقریباً 60 ہزار درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے۔
اس پروگرام کا مقصد محنت کش خاندانوں کی مالی معاونت کرنا ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرول کے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں
وزارتِ محنت کے مطابق محنت کشوں کے اہل خاندانوں کو 20 یورو تقریباً 40 بلغاریائی لیو کی یکمشت امداد دی جائے گی تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ رقم براہ راست محنت کشوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی اور اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل فعال کر دیا گیا ہے
یورپی یونین کے غریب ترین ممالک میں شامل بلغاریہ کے محنت کش طبقے کے لیے یہ ایک فوری ریلیف کے طور پر دیکھی جا رہی ہے
