October 29, 2026

آئرلینڈ میں پیٹرلیم کی قیمتوں میں اضافہ، ٹریڈ یونینز کا ورک فرام ہوم کا مطالبہ

 آئرلینڈ میں پیٹرلیم کی قیمتوں میں اضافہ، ٹریڈ یونینز کا ورک فرام ہوم کا مطالبہ

01/06/2022 Record high fuel prices this afternoon at a Top filling station in Cheeverstown, Dublin…Picture Colin Keegan, Collins Dublin

ڈبلن( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  آئرش کانگریس آف ٹریڈ یونینز نے ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر نجی اور سرکاری شعبے کے آجروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کے اوقات اور طریقہ کار میں لچک پیدا کریں۔

لیبر یونین کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے محنت کشوں کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے کام پر آنے جانے کے اخراجات اب ایک بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔

آئی سی ٹی یو کے رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں ورک فرام ہوم کو دوبارہ فروغ دیا جائے اور شفٹ کے اوقات میں ایسی تبدیلیاں کی جائیں جن سے سفری اخراجات میں کمی آ سکے

لیبر یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آجروں نے اس معاشی دباؤ کو محسوس نہ کیا تو صنعتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہےیہ مطالبہ یورپ بھر میں مہنگائی کے باعث پیدا ہونے والے نئے ورک کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp