October 29, 2026

سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد محنت کش گرفتار

 سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد محنت کش گرفتار

ریاض( خنیس الرحمان ، نمائندہ لیبر نیوز سعودیہ عرب )  سعودی حکام نے ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران صرف ایک ہفتے کے اندر لیبر قوانین ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 14 ہزار 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق ان کارروائیوں میں سب سے زیادہ گرفتاریاں بغیر اقامہ ہولڈ محنت کشوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر ہوئیں

وزارتِ داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور انہیں سہولت فراہم کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور قید کے ساتھ ساتھ ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp