کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
میکسیکو کے محنت کشوں کی جاری تاریخی ہڑتال کے چھ ماہ مکمل ہوگئے

میکسیکو سٹی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) میکسیکو کے قدیم ترین مالیاتی ادارے نیشنل مونٹی ڈی پیڈاڈ کے محنت کشوں کی ہڑتال کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں
جس نے ملک میں ٹریڈ یونینز اور انتظامیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو نمایاں کر دیا ہے۔ یونین کا الزام ہے کہ انتظامیہ ادارے کو جدت کے نام پر مزدور دشمن اصلاحات کے ذریعے تباہ کرنا چاہتی ہے، جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کئی سال سے اضافہ نہیں کیا گیا اور اب اجتماعی سودے بازی کے معاہدوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ادارے کے حکام کا موقف ہے کہ بدلتی معاشی صورتحال میں بقا کے لیے تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔ لیبر ماہرین کے مطابق یہ ہڑتال میکسیکو میں لیبر قوانین کی بالادستی کے لیے ایک ٹیسٹ کیس بن چکی ہے
