کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
او جی بی ایل کا مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

لکسمبرگ سٹی( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) لکسمبرگ کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین او جی بی ایل نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کم از کم سماجی اجرت شدید دباؤ کا شکار ہے جس کے باعث محنت کش طبقے کی قوتِ خرید تیزی سے کم ہو رہی ہے۔
لیبر یونین کے مطابق اگرچہ لکسمبرگ میں اجرتیں دنیا میں بلند ترین سطح پر ہیں، لیکن رہائشی اخراجات اور افراطِ زر میں حالیہ اضافے نے کم آمدنی والے ملازمین کے لیے گزارہ کرنا مشکل بنا دیا ہے
یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم اجرت میں فوری طور پر ساڑھے چار فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ مزدوروں کو غربت کی لکیر سے نیچے جانے سے بچایا جا سکے۔
او جی بی ایل کا مؤقف ہے کہ صرف انڈیکسیشن مہنگائی کے حساب سے خودکار اضافہ کافی نہیں ہے بلکہ بنیادی تنخواہ کے ڈھانچے میں اصلاحات ناگزیر ہیں
