October 31, 2026

پولینڈ میں لیبر انسپکٹرز کو عارضی ملازمتیں مستقل کرنے کا اختیار، انقلابی قدم

 پولینڈ میں لیبر انسپکٹرز کو عارضی ملازمتیں مستقل کرنے کا اختیار، انقلابی قدم

وارسا ( لیبرنیوز فارن ڈیسک )  پولینڈ کی حکومت نے محنت کشوں کے استحصال اور غیر یقینی ملازمتوں کے خاتمے کے لیے لیبر انسپکٹرز کے اختیارات میں غیر معمولی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

نئے قانونی مسودے کے تحت اب انسپکٹرز کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی عارضی سول کنٹریکٹ کو فوری طور پر مستقل روزگار کے معاہدے میں تبدیل کر سکیں اگر کام کی نوعیت مستقل ملازمت جیسی ہو۔

اس اقدام کا مقصد ان کمپنیوں پر لگام ڈالنا ہے جو ٹیکس بچانے اور ورکرز کو سوشل سیکیورٹی و پنشن سے محروم رکھنے کے لیے انہیں عارضی ٹھیکوں پر رکھتی ہیں

پولینڈ کی وزارتِ محنت کے مطابق یہ اصلاحات لیبر مارکیٹ میں نظم و ضبط اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔
جہاں ٹریڈ یونینز نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، وہیں کاروباری حلقوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp