اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مہنگا پیٹرول : لاکھوں محنت کش بیروزگار ہو رہے ہیں، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس
کراچی( حسن خان ، ہیڈ لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں 60 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں ڈیزل کی قیمت میں 263 روپے سے زائد کا اضافہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو تباہ کر رہا ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے مطالبہ کیا کہ اگر قیمتیں کم کرنا ممکن نہیں تو حکومت فوری طور پر ٹول ٹیکس، دیگر ٹیکسز اور موٹروے پولیس کے جرمانوں کا سلسلہ ختم کرے
انہوں نے خبردار کیا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں سے لاکھوں محنت کش بیروزگار ہو رہے ہیں اور اگر ان پر نظرثانی نہ کی گئی تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیا جائے گا، جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی
