October 31, 2026

تھائی لینڈ میں غیر ملکی محنت کشوں کے لیے ویزا قوانین میں نرمی

 تھائی لینڈ میں غیر ملکی محنت کشوں کے لیے ویزا قوانین میں نرمی

بنکاک( بون گی تن، نمائندہ لیبر نیوز تھائی لینڈ )  تھائی لینڈ میں وزرات محنت نے ملکی معیشت کو سہارا دینے اور لیبر کی کمی کو دور کرنے کے لیے غیر ملکی کارکنوں کے لیے ویزا قوانین میں بڑی نرمی کا اعلان کیا ہے

نئی پالیسی کے تحت ہنر مند محنت کشوں اور خاص طور پر ڈیجیٹل شعبے سے وابستہ ورکرز کو طویل مدتی قیام اور کام کے اجازت نامے کے حصول میں آسانی فراہم کی جائے گی

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی ٹیلنٹ کو راغب کرنا اور تھائی لینڈ کو خطے میں ایک اقتصادی مرکز بنانا ہے

اس سے قبل پیچیدہ ویزا طریقہ کار کی وجہ سے بہت سے غیر ملکی ورکرز کو مشکلات کا سامنا تھا

مزدور تنظیموں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے تارکینِ وطن کارکنوں کے قانونی تحفظ اور روزگار کے مواقع میں بہتری آئے گی

تھائی لینڈ اب سیاحت کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے لیے راستے کھول رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp