October 29, 2026

ورکنگ جرنلسٹ کی شہادت، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی شدید مذمت

 ورکنگ جرنلسٹ کی شہادت، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی شدید مذمت

بیروت( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  انٹرنیشنل فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس  نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں تین صحافیوں کی ہلاکت پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے

 جاں بحق ہونے والے صحافیوں میں المیادین اور المنار ٹی وی سے وابستہ کیمرہ مین اور ٹیکنیکل اسٹاف شامل تھا، جنہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر جان بوجھ کر کیے جانے والے یہ حملے عالمی قوانین اور آزادیِ صحافت پر براہِ راست ضرب ہیں۔

تنظیم نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ہلاکتوں کی فوری تحقیقات کرائے اور اسرائیل کو صحافیوں کے قتل عام پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

 آئی ایف جے کے مطابق، لبنان اور غزہ میں صحافیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتیں خبروں کی ترسیل کو روکنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp