کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
بیلاروس کی آزاد ٹریڈ یونین کا مزدور حقوق پر تشویش

جنیوا( ثناء اعجاز، نمائندہ لیبر نیوز جنیوا ) بیلاروس کی آزاد ٹریڈ یونین کے رہنما الیگزینڈر یاراشک نے جنیوا میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل سے ایک اہم ملاقات کی ہے
اس ملاقات میں بیلاروس میں ٹریڈ یونینز پر بڑھتے ہوئے حکومتی دباؤ، مزدور رہنماؤں کی گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
ڈائریکٹر جنرل آئی ایل او نے بیلاروس میں مزدوروں کی آزادی اور انجمن سازی کے حق پر قدغنوں کو بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا
الیگزینڈر یاراشک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بیلاروس کے محنت کشوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے
اس ملاقات کو بیلاروس کی مزدور تحریک کے لیے بین الاقوامی حمایت کے حصول میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
