October 29, 2026

لڈل کے 23 ہزار ملازمین کی بڑی جیت، نیا لیبر کنٹریکٹ منظور

 لڈل کے 23 ہزار ملازمین کی بڑی جیت، نیا لیبر کنٹریکٹ منظور

برلن( مہوش ظفر، نمائندہ لیبر نیوز جرمنی) عالمی ریٹیل چین لِڈل کے 23 ہزار سے زائد ملازمین نے اپنی طویل جدوجہد کے بعد ایک نیا اور بہتر لیبر کنٹریکٹ حاصل کر لیا ہے

یونائی گلوبل یونین کے مطابق اس نئے معاہدے کے تحت ورکرز کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ، کام کے اوقات کار میں بہتری اور بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے

یونین رہنماؤں نے اسے محنت کشوں کے اتحاد کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کا معاشی تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے

اس معاہدے سے نہ صرف جرمنی بلکہ دیگر ممالک میں موجود ریٹیل سیکٹر کے ورکرز کے لیے بھی ایک مثبت مثال قائم ہوئی ہے

لِڈل انتظامیہ اور یونین کے درمیان ہونے والے اس سمجھوتے کو عالمی سطح پر مزدور حقوق کی فتح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp