کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
یوکرین میں تعمیرِ نو کے منصوبوں میں مزدوروں کے حقوق نظر انداز کرنے پر تشویش

کیف ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) عالمی صنعتی یونین انڈسٹری آل نے یوکرین کی جنگ کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کو شامل کرنے پر زور دیا ہے
یونین کے مطابق یوکرین کی تعمیرِ نو کا مقصد صرف عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اس میں مزدوروں کے لیے منصفانہ اجرت، محفوظ حالاتِ کار اور سماجی تحفظ کی ضمانت بھی لازمی ہونی چاہیے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر تعمیراتی منصوبوں میں یونینز اور ورکرز کی آواز کو شامل نہ کیا گیا تو یہ عمل صرف بڑی کمپنیوں کے منافع تک محدود رہ جائے گا
انڈسٹری آل نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اور یوکرینی حکومت ایسے قوانین وضع کریں جو اجتماعی سودے بازی کے حق کو تحفظ دیں
لیبر ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین کا مستقبل محنت کش طبقے کی خوشحالی سے جڑا ہے لہٰذا تعمیرِ نو کے فنڈز کا استعمال انسانی حقوق اور بہتر معاشی ڈھانچے کی بنیاد پر ہونا چاہیے
