October 30, 2026

کینیڈین کان کنی کمپنی پر مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام

 کینیڈین کان کنی کمپنی پر مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام

میکسیکو سٹی ( اسمعیل اثر، نمائندہ لیبر نیوز کینیڈا )  امریکہ نے ایک کینیڈین کان کنی کمپنی پر میکسیکو میں محنت کشوں کے بنیادی حقوق پامال کرنے کا الزام عائد کیا ہے

 امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے مطابق، کمپنی نے ورکرز کو اپنی مرضی کی یونین منتخب کرنے اور اجتماعی سودے بازی کے حق سے محروم رکھا ہے، جو کہ ‘امریکی-میکسیکو-کینیڈا معاہدےکی کھلی خلاف ورزی ہے

حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی نے مزدوروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے غیر منصفانہ ہتھکنڈے استعمال کیے جس سے صنعتی ماحول میں تناؤ پیدا ہوا

امریکہ نے میکسیکو کی حکومت سے باقاعدہ درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے تاکہ مزدوروں کے حقوق کی بحالی یقینی بنائی جا سکے

ماہرین کے مطابق اس معاملے نے شمالی امریکہ کے تجارتی معاہدے کے تحت کمپنیوں کی ذمہ داریوں اور مزدوروں کے تحفظ کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp