اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
اسٹیٹ بینک کی ڈالر خریداری میں تیزی، زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے متجاوز
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے لیے اوپن مارکیٹ سے بڑے پیمانے پر ڈالر کی خریداری کی ہے۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی سے دسمبر 2025 تک مارکیٹ سے 4 ارب 15 کروڑ ڈالر خریدے گئے، جبکہ دسمبر 2024 سے دسمبر 2025 کے ایک سالہ عرصے میں یہ مالیت 7 ارب 42 کروڑ ڈالر رہی۔
صرف دسمبر 2025 کے ایک ماہ میں اسٹیٹ بینک نے ایک ارب 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی خریداری کی، جس کے نتیجے میں سال کے اختتام پر ذخائر 16 ارب 5 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جون 2024 سے اب تک مجموعی طور پر 12 ارب 40 کروڑ ڈالر فاریکس مارکیٹ سے خریدے جا چکے ہیں۔
اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 38 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیے جا رہے ہیں۔
