کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
شمالی امریکہ میں سہ ملکی ٹریڈ یونین اجلاس کا آغاز

میکسیکو سٹی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) میکسیکو، کینیڈا اور امریکہ کی ٹریڈ یونینز کے نمائندوں پر مشتمل پبلک سروسز انٹرنیشنل کا سہ ملکی اجلاس شروع ہو گیا ہے
اس اہم بیٹھک کا مقصد شمالی امریکہ کے خطے میں مزدور تعاون کو مضبوط بنانا اور عوامی خدمات کے شعبے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے
پہلے روز شرکاء نے میکسیکو میں جاری لیبر اصلاحات اور ‘میکسیکو، امریکہ، کینیڈا تجارتی معاہدےکے محنت کشوں پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بدلتی ہوئی معاشی صورتحال میں سرکاری ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیسے یقینی بنایا جائے۔
مقررین نے کہا کہ سرحد پار یونینز کا اتحاد ہی کارپوریٹ دباؤ کے خلاف ایک مضبوط دیوار ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ اجلاس خطے میں ٹریڈ یونین تحریک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
