October 30, 2026

آئی ایل اور کا سیاحتی محنت کشوں کے سماجی تحفظ کے لیے سہ فریقی اجلاس

 آئی ایل اور کا سیاحتی محنت کشوں کے سماجی تحفظ کے لیے سہ فریقی اجلاس

جنیوا ( ثناء اعجاز ، نمائندہ لیبر نیوز جنیوا )  عالمی ادارہ محنت آئی ایل او کا البانیہ میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ محنت کشوں  کے سماجی تحفظ اور مراعات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا

 یورپی یونین کے مالی تعاون سے جاری لیپ پروگرام کے تحت ہونے والے اس اجتماع میں حکومت، آجرین اور مزدور تنظیموں کے 60 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی

اجلاس میں موسمی ملازمتوں کے ڈھانچہ جاتی مسائل، رجسٹریشن میں حائل انتظامی رکاوٹوں اور سماجی تحفظ کے نظام میں موجود خلیج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر اسپین، یونان، اٹلی اور پرتگال کے کامیاب ماڈلز کی مثالیں دی گئیں، جہاں سیاحتی محنت کش کارکنوں کے لیے خصوصی کنٹری بیوشن قوانین اور ملازمت کے تسلسل کے طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں

ماہرین نے زور دیا کہ البانیہ میں پالیسی اصلاحات کے ذریعے غیر رسمی شعبے کو قانونی دائرے میں لایا جائے تاکہ سیاحت سے وابستہ لاکھوں محنت کشوں کو بڑھاپے، بیماری اور بے روزگاری کے دوران حکومتی تحفظ حاصل ہو سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp