پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
پاکستان میں گھی اور خوردنی تیل کے وافر ذخائر موجود، قلت کے خدشات مسترد
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے ملک میں گھی اور کھانے کے تیل کی قلت کے تمام خدشات کو مسترد کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں اگلے دو ماہ کی ملکی ضرورت کے لیے وافر ذخیرہ موجود ہے
خطے میں جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود، انہوں نے واضح کیا کہ سپلائی کا نظام مکمل طور پر مستحکم اور محفوظ ہے شیخ عمر ریحان کے مطابق، خام مال اور تیار مصنوعات کی وافر دستیابی کے ساتھ ساتھ درآمدی مال کے متعدد جہاز اور آئل سیڈز کی کھیپیں مسلسل پاکستانی بندرگاہوں کی جانب رواں دواں ہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں گھی کی صنعت اپنی پوری صلاحیت پر کام کر رہی ہے اور پیداواری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، جس سے مارکیٹ میں بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے
