October 31, 2026

گھانا میں 60 ہزار ملازمین کی ملک گیر ہڑتال

 گھانا میں 60 ہزار ملازمین کی ملک گیر ہڑتال

اکرا ( لیبرنیوز فارن ڈیسک ) گھانا میں سول اور لوکل گورنمنٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کی کال پر 60 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین نے آج صبح سے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے

یونین نے نیشنل لیبر کمیشن کے ہڑتال روکنے کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے وزارتوں، محکموں اور ضلعی دفاتر میں کام مکمل بند کر دیا ہے

یہ تنازع 2019 سے جاری ہے، جہاں حکومت نے تنخواہوں کے نئے ڈھانچے پر دو بار معاہدے کیے لیکن ان پر عمل درآمد نہیں کیا۔ یونین کے ایگزیکٹو سیکریٹری آئزک بیمپو اڈو نے سابقہ دورِ حکومت پر منتخب عمل درآمد کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صرف وزارتِ خزانہ کے عملے کو مراعات دی گئیں جبکہ باقی سول سروس کو نظر انداز کیا گیا

ہڑتال کے باعث پورے ملک میں انتظامی امور مفلوج ہو گئے ہیں اور یونین کا کہنا ہے کہ جب تک معاہدے پر عمل نہیں ہوتا، کام پر واپس نہیں آئیں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp