کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
نائیجیریا میں بجلی مزدوروں کی ہڑتال، بجلی کے بریک ڈاؤن کا خطرہ

ابوجا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نائیجیریا میں بجلی ملازمین کی ملک گیر یونین نے 21 روزہ الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد باقاعدہ ہڑتال فعال کر دی ہے، بجلی کے قومی گرڈ کے بیٹھنے اور ملک گیر بلیک آؤٹ کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے یونین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت ملازمین کے دیرینہ مسائل، تنخواہوں میں مراعات کی عدم ادائیگی اور نجکاری کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات کو فوری حل کرے
ہڑتال کے باعث پاور اسٹیشنز اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کام ٹھپ ہونے کا خدشہ ہے، جس سے نائیجیریا کی معیشت اور عوامی زندگی مفلوج ہو سکتی ہے۔ حکومتی عہدیداروں نے یونین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں
تاہم ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک عملی اقدامات نہیں ہوتے، بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ عالمی سطح پر اس ہڑتال کو نائیجیریا کے توانائی بحران میں ایک نیا موڑ قرار دیا جا رہا ہے
