April 18, 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز

 

کراچی ( جے ایچ خان، ہیڈ کامرس اینڈ ٹرید ڈیسک )  پاکستان اسٹاک ایکسچینج  نے ملکی معاشی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد پہلی بار 5 لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ہے۔ نیشنل کلیئرنگ کمپنی  کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، صرف فروری 2026 میں 20 ہزار 240 نئے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں قدم رکھا، جو عوامی اعتماد کی بحالی کا واضح اشارہ ہے

سہولت اکاؤنٹس کی تعداد میں 35.96 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ نارمل اکاؤنٹس کے نمبرز 63.88 فیصد کی ریکارڈ شرح سے بڑھ کر 12 ہزار 929 تک جا پہنچے ہیں۔

 پی ایس ایکس کے سابق ایم ڈی فرخ ایچ خان کے مطابق اگرچہ بلٹ ان سرویلنس سسٹم پر کام جاری ہے، مگر سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی مارکیٹ کے مثبت مستقبل کی عکاس ہے

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ اکاؤنٹس میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن اور آسان رسائی نے عام شہریوں کے لیے حصص بازار کے دروازے کھول دیے ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp