پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سفید سونے کی پیداوار میں تاریخی کمی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے خطرے کی گھنٹی
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ملک میں کاٹن ایئر 2025-26 کے دوران کپاس کی پیداوار کے ہولناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، جہاں مجموعی ملکی پیداوار مقررہ ہدف کے مقابلے میں ریکارڈ 45 فیصد کمی کا شکار ہوئی ہے۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی حتمی رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 2 لاکھ گانٹھوں کے ہدف کے مقابلے میں صرف 56 لاکھ 7 ہزار گانٹھیں حاصل ہو سکیں، جو کہ زرعی معیشت پر ایک بڑا خودکش حملہ ہے۔
پنجاب میں پیداوار ہدف سے 51 فیصد سے زائد گر گئی، جبکہ سندھ و بلوچستان میں بھی 37 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق ٹیکسٹائل ملوں نے 51 لاکھ 88 ہزار گانٹھیں خریدیں، مگر مقامی پیداوار میں اس بڑے خسارے نے ملکی برآمدات کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل کی یہ تباہی کارپوریٹ غفلت اور نامناسب حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جس سے آنے والے دنوں میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں بے روزگاری کا نیا طوفان آسکتا ہے۔
