October 30, 2026

نوجوان محنت کشوں کا واشنگٹن کی جانب تاریخی مارچ

 نوجوان محنت کشوں کا واشنگٹن کی جانب تاریخی مارچ

واشنگٹن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں نوجوان محنت کشوں نے واشنگٹن ڈی سی کی جانب مارچ کر کے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بغاوت کا علم بلند کر دیا ہے جس سے اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے

اسٹار بکس ایمیزون اور دیگر بڑے اداروں میں کام کرنے والے نوجوانوں نے کم اجرتوں اور غیر محفوظ حالات کے خلاف متحد ہو کر اپنے حقوق کا مطالبہ کر دیا ہے

لیبر ماہرین کا کہنا ہے کہ  یہ نسل اب روایتی لیبر تحریک سے ہٹ کر جدید ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق یونین سازی کر رہی ہے جس کا مقصد کارپوریٹ مافیا کے ہاتھوں ہونے والے استحصال کا خاتمہ ہے۔ نوجوان مزدور رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ وہ محض سیاستدانوں کے وعدوں پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ قانون سازی کے ذریعے اپنے معاشی مستقبل کا تحفظ یقینی بنائیں گے

ماہرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی سڑکوں پر گونجنے والے نعرے اس بات کی علامت ہیں کہ امریکہ میں مزدور تحریک کی باگ ڈور اب ایک ایسی جرات مند نسل کے ہاتھ میں ہے جو بڑے سرمایہ داروں کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp