October 29, 2026

کیپ ٹاؤن میں ٹریڈ یونینز کا مائننگ مافیا کے خلاف اعلانِ جنگ

 کیپ ٹاؤن میں ٹریڈ یونینز کا مائننگ مافیا کے خلاف اعلانِ جنگ

کیپ ٹاؤن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقدہ عالمی مائننگ کانفرنس اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب ٹریڈ یونینز نے بڑے سرمایہ داروں اور مائننگ کمپنیوں کے خلاف ورکرز کی زندگیوں سے کھیلنے کا سنگین الزام عائد کر دیا

 ہیلتھ اینڈ سیفٹی انٹرنیشنل کی تحقیقات کے مطابق کان کنی کے شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو انتہائی خطرناک حالات میں بغیر کسی جدید حفاظتی آلات کے موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ یونین رہنماؤں نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی مائننگ مافیا صرف منافع خوری میں مصروف ہے جبکہ کانوں میں ہونے والے حادثات اور زہریلی گیسوں سے ہونے والی اموات کو چھپایا جاتا ہے

لیبر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مائننگ سیکٹر میں فوری طور پر بین الاقوامی حفاظتی معیار نافذ نہ کیے گئے تو یہ صنعت انسانی جانوں کے ضیاع کا سب سے بڑا مرکز بن جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp