اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کوسوو میں مہنگائی اور کم اجرتوں کے خلاف بغاوت؛ احتجاجی مظاہروں کا حتمی اعلان
پرسٹینا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) کوسوو میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافے کے حکومتی وعدوں کی خلاف ورزی پر یونینز نے مارچ کے مہینے میں ملک گیر عام ہڑتال اور بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
لیبر تنظیموں نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو پورا ملک جام کر دیا جائے گا۔ تحقیقات کے مطابق سرکاری ملازمین اور نجی شعبے کے ورکرز شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت میں اضافے اور سماجی تحفظ کی یقین دہانیوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
لیبر یونین رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ مارچ میں ہونے والا یہ احتجاج محض علامتی نہیں ہوگا بلکہ اس میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام کلیدی شعبوں کے کارکن شامل ہوں گے تاکہ اقتدار کے ایوانوں تک غریب طبقے کی آواز پہنچائی جا سکے۔
