July 26, 2026

میکسیکو میں ٹریڈ یونین کا بڑا قدم، کارکنوں نے فیکٹری کا کنٹرول سنبھال لیا

 میکسیکو میں ٹریڈ یونین کا بڑا قدم، کارکنوں نے فیکٹری کا کنٹرول سنبھال لیا

ماٹاموروس ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) میکسیکو کے سرحدی شہر ماٹاموروس میں لیبر حقوق کی تحریک نے اس وقت نیا موڑ اختیار کر لیا جب ٹریڈ یونین رہنما سوزانا پریٹو کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے ٹریڈونیکس نامی آٹو پارٹس فیکٹری کی عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا

یونین کے مطابق یہ قدم کمپنی کی جانب سے دیوالیہ پن کی کارروائی اور انتظامی عملے کی عدم موجودگی کے بعد اثاثوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ لیبر رہنما سوزانا پریٹو کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں اب سیکیورٹی اور انتظامیہ کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہے اس لیے اب کارکن خود ان تنصیبات کے ذمہ دار ہیں۔

 یاد رہے کہ اس پلانٹ میں 1300 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں جو طویل عرصے سے واجبات کی عدم ادائیگی اور مراعات کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ دوسری جانب لیبر حکام نے اس فیصلے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قانونی طریقہ کار مکمل کیے بغیر فیکٹری پر قبضہ کرنا پیچیدہ صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp