July 25, 2026

ٹیسلا برلن پلانٹ میں یونین مداخلت کا الزام، جرمن یونین نے ٹیسلا انتظامیہ کو عدالت کھینچ لیا

 ٹیسلا برلن پلانٹ میں یونین مداخلت کا الزام، جرمن یونین نے ٹیسلا انتظامیہ کو عدالت کھینچ لیا

برلن ( مہوش ظفر نمائندہ جرمنی ) جرمنی کی طاقتور ٹریڈ یونین آئی جی میٹل نے الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا پر یونین سازی کے عمل میں غیر قانونی مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے برلن پلانٹ کے مینیجر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے

 یونین کے مطابق ٹیسلا انتظامیہ ورکرز کونسل کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنے نمائندوں کا انتخاب نہ کر سکیں

جرمن قوانین کے تحت کمپنیوں کا یونین کے معاملات میں دخل اندازی کرنا سنگین جرم ہے۔ ٹیسلا کے ایلون مسک ماضی میں بھی یونین سازی کے سخت مخالف رہے ہیں

 تاہم جرمنی میں اس قانونی جنگ سے برلن گیگا فیکٹری کے انتظامی ڈھانچے اور لیبر تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جس کے اثرات کمپنی کی پیداواری صلاحیت پر بھی پڑ سکتے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp