July 23, 2026

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے ہوٹل انڈسٹری کے محنت کش بحران کا شکار

 ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے ہوٹل انڈسٹری کے محنت کش بحران کا شکار

نیویارک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تارکینِ وطن کی بے دخلی اور سخت امیگریشن پالیسیوں نے امریکی ہاسپیٹلٹی کی صنعت میں کھلبلی مچا دی ہے

امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹکے چھاپوں اور سخت قوانین کی وجہ سے ہوٹلوں اور ریستورانوں کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

لیبر کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر تارکینِ وطن ورکرز کو نکالا گیا تو لیبر لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوگا، جس سے نہ صرف سروسز متاثر ہوں گی بلکہ چھوٹے کاروبار بند ہونے کے دہانے پر پہنچ جائیں گے۔

ہوٹل مالکان کے مطابق، یہ سیکٹر بڑی حد تک غیر دستاویزی ورکرز پر انحصار کرتا ہے اور ان کی اچانک رخصتی سے پوری سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp