پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
کابل پر فضائی حملے، اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار پوائنٹس کی بڑی گراوٹ
کراچی (لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور کابل میں طالبان کی عسکری تنصیبات پر پاکستان کے فضائی حملوں نے اسٹاک مارکیٹ کو لرزا کر رکھ دیا ہے
جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں شدید افراتفری دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 3000 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے ساتھ 165,811 کی سطح تک گر گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ کے بادلوں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد خاک میں ملا دیا ہے،
جس کے باعث او جی ڈی سی اور پی پی ایل جیسے بڑے اداروں کے حصص میں بھاری فروخت دیکھی گئی۔ اگرچہ دن کے آخری حصے میں افغانستان کی جانب سے جوابی کارروائی نہ ہونے پر مارکیٹ کچھ سنبھلی، تاہم انڈیکس پھر بھی 830 پوائنٹس کے خسارے پر بند ہوا۔
