پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
صنعتی بحالی کے لیے این آئی آر سی کا قیام، وفاقی بجٹ صنعت دوست ہوگا ہارون اختر
اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے بیمار اور کمزور صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے “ریوائیول اینڈ ڈیبٹ ریزولوشن فریم ورک” شروع کر دیا ہے
جس کی نگرانی نیشنل انڈسٹریل ریوائیول کمیشن کرے گا۔ بدھ کو وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور سیالکوٹ چیمبر کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ وفاقی بجٹ مکمل طور پر کاروبار دوست ہوگا جس میں ٹیکسوں میں نرمی اور مراعات شامل ہوں گی۔
ہارون اختر نے نیشنل انڈسٹریل پالیسی 2025-30 کے تحت خام مال اور مشینری پر ٹیرف کم کرنے اور کسٹمز ڈیوٹی کو مرحلہ وار ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔ حکومت کا مقصد ایس ایم ایز کے لیے کیش فلو بہتر بنانا اور برآمدی مارکیٹ تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
