اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
تجارتی تنظیموں کے رولز میں ترامیم سے ضلعی چیمبرز کے خاتمے کا خدشہ
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں مجوزہ ترامیم کو ملکی معیشت اور تجارتی ڈھانچے کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ان ترامیم کے نتیجے میں ضلعی سطح کے چیمبرز بند ہو سکتے ہیں، جس سے برسوں میں قائم ہونے والا ادارہ جاتی ڈھانچہ تباہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمبرز کو میونسپل حدود تک محدود کرنے سے صنعتی اسٹیٹس، تحصیلوں کے ایس ایم ای کلسٹرز اور خواتین کے زیرِ انتظام چلنے والے ادارے نمائندگی سے محروم ہو جائیں گے
ایف پی سی سی آئی کے حکام نے پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ ان ترامیم پر نظرثانی کرے کیونکہ یہ اقدام برآمدات میں رکاوٹ اور کاروباری طبقے میں بے یقینی کا سبب بنے گا
