پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سنرجیکو اور ایشیا پیٹرولیم میں 20 سالہ معاہدہ، ڈیزل کی ترسیل اب پائپ لائن سے ہوگی
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سنرجیکو پی کے لمیٹڈ نے ایشیا پیٹرولیم کے ساتھ 20 سالہ تزویراتی معاہدے کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت سنرجیکو 14 انچ قطر کے پائپ لائن سسٹم کو استعمال کر سکے گی
اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق اس معاہدے سے سنرجیکو کی ریفائنری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ترسیل ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل اور وائٹ آئل پائپ لائن تک براہ راست ممکن ہو سکے گی اس منصوبے کا مقصد روڈ ٹرانسپورٹ پر انحصار کم کرنا ہے جس سے نہ صرف سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ اور حادثات کے خطرات کم ہوں گے
بلکہ سپلائی چین کی پائیداری میں بھی اضافہ ہوگا 1995 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی جو پہلے بائیکو کے نام سے جانی جاتی تھی اب اپنی ترسیلی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے تاکہ ایندھن کی محفوظ اور تیز رفتار رسائی یقینی بنائی جا سکے
