April 18, 2026

اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 11 ارب ڈالر سے زائد خرید کر ذخائر مستحکم کر لیے

 اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 11 ارب ڈالر سے زائد خرید کر ذخائر مستحکم کر لیے

کراچی ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون 2024 سے نومبر 2025 کے درمیان مقامی فارن ایکسچینج مارکیٹ سے 11.38 ارب ڈالر خرید کر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا فراہم کیا ہے

مرکزی بینک کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک سے ڈالر کی مسلسل خریداری کا مقصد بیرونی ادائیگیوں کی تکمیل اور ذخائر میں بہتری لانا تھا رپورٹ کے مطابق اکتوبر اور نومبر 2024 میں ایک ایک ارب ڈالر سے زائد کی بڑی خریداری کی گئی جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر نومبر 2025 تک 14.6 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کی اس مداخلت اور دیگر رقوم کی آمد کے نتیجے میں 13 فروری 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہو کر 16.20 ارب ڈالر کی بلند سطح پر موجود ہیں مرکزی بینک ڈالر کی نیٹ خریداری کی تفصیلات تین ماہ کی تاخیر سے جاری کرتا ہے تاکہ مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp