April 18, 2026

پاک افغان سرحد بند ہونے سے آلو کی برآمدات پچاس فیصد گر گئیں

 پاک افغان سرحد بند ہونے سے آلو کی برآمدات پچاس فیصد گر گئیں

اسلام آباد (کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) افغانستان کے ساتھ سرحد کی بندش اور روسی پابندی کے باعث آلو کی برآمدات میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے کاشتکار شدید پریشان ہیں

وزیر برائے قومی خوراک رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کو بتایا گیا کہ رواں برس ملک میں 13 ملین میٹرک ٹن آلو کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے جس میں سے 4 ملین میٹرک ٹن اضافی آلو برآمد کرنے کے لیے چین اور ایران کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں

 قازقستان اور ازبکستان نے مارچ سے خریداری کی رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ روسی اعتراضات کو لیبارٹری رپورٹس کے ذریعے چیلنج کر دیا گیا ہے کمیٹی نے زرعی منصوبہ بندی میں ناکامی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سفارش کی ہے کہ حکومت نجی بینکوں کے ذریعے کولڈ سٹوریج کے لیے قرضے فراہم کرے تاکہ کسانوں کو ریلیف مل سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp