وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
پنجاب لیبر کوڈ 2026 میں تمام ملازمین کو ورک مین کا درجہ دے دیا گیا
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب میں نافذ ہونے والے پنجاب لیبر کوڈ 2026 کی ایک اہم شق کے تحت ملازمین کی درجہ بندی ختم کرتے ہوئے ہر ملازم کو ورک مین کا درجہ دے دیا گیا ہے
اس ترمیم سے قبل صرف مخصوص کیٹیگری کے ملازمین لیبر قوانین کے دائرہ میں آتے تھے جبکہ سپروائزری اور کلریکل اسٹاف سمیت بعض عہدے اس سے باہر سمجھے جاتے تھے۔
قانونی ماہرین کے مطابق نئی شق کے بعد تمام ملازمین کو لیبر فورمز تک رسائی، ناجائز برطرفی کے خلاف تحفظ اور تنخواہوں یا سروس تنازعات میں براہِ راست دادرسی کا حق حاصل ہوگا۔ اس تبدیلی سے لیبر کورٹس کے دائرہ اختیار میں بھی وسعت آئی ہے
لیبر مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملازمین کے لیے قانونی تحفظ کو مضبوط بنانے اور اداروں میں سروس معاملات کو زیادہ شفاف بنانے کی سمت اہم پیش رفت ہے
