July 24, 2026

وینزویلا میں لیبر یونین کے رہنماؤں کی رہا کر دیا گیا، انٹرنیشنل ٹرید یونین کنفرڈیشن  کا  خیرمقدم

 وینزویلا میں لیبر یونین کے رہنماؤں کی رہا کر دیا گیا، انٹرنیشنل ٹرید یونین کنفرڈیشن  کا  خیرمقدم

کاراکاس (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وینزویلا میں گرفتار کیے گئے مزدور یونین رہنماؤںکو رہا کیے جانے کا عالمی مزدور اتحاد انٹرنیشنل ٹرید یونین کنفرڈیشن  نے خیرمقدم کیا ہے۔

ادارے نے رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ ملازمین کی تنظیمی آزادی اور سماجی مکالمے کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔

بین الاقوامی تنظیموں نے وینزویلا میں مزدور حقوق کے احترام پر بھی زور دیا، جبکہ افریقہ سمیت دیگر خطوں کی یونینز نے بھی عالمی ادارے کے موقف کی حمایت کی ہے اور مزدور حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی یکجہتی کی اہمیت اجاگر کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تنظیمی آزادی، ملازمین کے اتحاد اور مذاکرات بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہیں جن کا تحفظ ضروری ہے۔ جیسا کہ عالمی مزدور جماعت نے نشاندہی کی، ایسے معاملات میں شفاف تحقیقات، قانونی عمل اور اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ لازمی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp