پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
چینی کمپنی کی پاکستان کے میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
کراچی (جے ایچ خان، ہیڈ کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) چینی فرم شینڈونگ شنکسو گروپ نے پاکستان کے پورٹ قاسم پر میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے
کمپنی نے مجوزہ انٹیگریٹڈ میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے لیے جامع فزیبلٹی رپورٹ پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد پورٹ کی صنعتوں کو تیز کرنا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے
اس منصوبے میں پورٹ انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، جہاز سازی، ری سائیکلنگ اور ایک مربوط اسٹیل مل کے قیام جیسے شعبے شامل ہیں، جو مقامی اسٹیل پیداوار اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے
وفاقی وزارت برائے بحری امور نے اس پیشرفت کو بلیو اکانومی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری کے بعد یہ پاکستان کی ایک بڑی بحری سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے
توقع ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف مارکیٹ رسائی میں اضافہ کرے گا بلکہ برآمدات اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا
