وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
سیسی کے تحت محنت کشوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائے، مہران لیبر فیڈریشن
گھوٹکی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو کی صدارت میں مزدور رہنماؤں کا اجلاس تحصیل ڈھرکی کے عوامی ٹو ہوٹل میں منعقد ہوا
اجلاس میں سیسی ایمپلائیز سی بی اے یونین کے صدر جام احمد نواز سمیجو اور ان کے صاحبزادہ احسن نواز سمیجو نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مہران لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری راہب علی سمیجو، مزدور رہنما محمد صادق لغاری سمیت مرکزی عہدیداران اور دیگر مزدور رہنما بھی موجود تھے
اجلاس کے دوران سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن کے تحت محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے مزدور مسائل کے حل کے لیے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا
اجلاس میں مزدوروں کو درپیش مسائل، حقوق، تنخواہوں اور کام کی شرائط پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ عملی اقدامات پر اتفاق کیا
