July 24, 2026

پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال ہونگے، دبئی وزارت محنت

 پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال ہونگے، دبئی وزارت محنت

دبئی ( رئیس احمد، نمائندہ لیبر نیوز ) متحدہ عرب امارات کے سفیر وزارت محنت سالم البواب الزیبی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال کیے جائیں گے اور اس کے لیے تمام تیاریاں جاری ہیں

 یہ اعلان انہوں نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس کی قیادت چیئرمین سید رحمت علی شاہ کر رہے تھے ملاقات میں کے سیکریٹری جنرل منیر صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، اسپیشل اسسٹنٹ شکیل عباسی اور ایگزیکٹو ممبر طارق جاوید بھی شریک تھے

قونصل جنرل ڈاکٹر بخت عتیق الرومیثی نے لیبر نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال میں یو اے ای نے 70 ہزار پاکستانیوں کو ورک ویزا اور لاکھوں کو ٹورسٹ ویزے جاری کیے ہیں، اور پاکستانی تاجروں کو خصوصی سہولیات براہ راست وزارت خارجہ سے فراہم کی جا رہی ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp